ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجٹ میں ساحلی علاقوں کو نظر انداز کرنے کی شکایت، ودھان سودھا کے احاطے میں بی جے پی کا احتجاج

بجٹ میں ساحلی علاقوں کو نظر انداز کرنے کی شکایت، ودھان سودھا کے احاطے میں بی جے پی کا احتجاج

Sat, 07 Jul 2018 11:49:01    S.O. News Service

بنگلورو7؍جولائی(ایس او نیوز)ریاست میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے کل پیش کئے گئے بجٹ میں ساحلی علاقوں کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف آج اس علاقے کے اراکین اسمبلی نے ودھان سودھا کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ساحلی اضلاع اڈپی ، دکشن کنڑا اور شمالی کنڑا کو بجٹ میں یکسر نظر انداز کردئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے سنیل کمار نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی توجہ صرف میسور خطے کی طرف مرکوز رہی ہے، ساحلی علاقوں کو نظر انداز کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے انتخابات میں چونکہ بی جے پی نے اس علاقے سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اسی لئے کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت نے ان علاقوں کو نظر انداز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنے پچھلے بجٹ میں ساحلی علاقوں کے لئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا تھا، ان منصوبوں کو جاری رکھا جائے۔ سنیل کمار نے کہاکہ سدرامیا کی طرف سے جن منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھاان کے لئے فنڈز بھی جاری نہیں ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں کی بندرگاہوں کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے بھی فنڈز ریاستی حکومت کو جاری نہیں کئے گئے ۔ احتجاجی اراکین نے سیاہ مفلر باندھ کر مظاہرے میں حصہ لیا۔


Share: